ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ورسک روڈ پر پولیس موبائل پر ہونے والے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں پولیس موبائل پر ہونے والے بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
انہوں نے پولیس حکام سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہو گئے تھے ۔
Load/Hide Comments