ویب ڈیسک: دالبندین سے 5افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیاہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نعشیں ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی، تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کرکے بجلی کے کھمبوں سے باندھ دیا گیا تھا۔
تمام نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو عملے کی جانب سے لاشوں کو کھمبوں سے الگ کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments