ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر شکیل خان وزارت سے ڈی نوٹیفائی ہو گئے ، گورنر فیصل کریم کنڈی نے سمری پر باقاعدہ دستخط کردیئے ۔
وزیراعلیٰ کی بھیجی گئی سمری دستخط کرنے کے بعد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جس پی ٹی آئی میں جس نے بھی کرپشن کو بے نقاب کیااس کے خلاف کارروائی کی گئی ۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے جارہے ہیں پوسٹنگ ٹرانسفر کے ریٹ مختص ہیں ،تحریک انصاف نے اپنی کرپشن کے تحفظ کے لئے احتساب کا ادارہ ختم کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن صوبائی حکومت کا مشن اور مقصد ہے اسکی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو راستہ سے ہٹایا جاتا ہے ۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ جب صوبائی وزیر شکیل خان نے چارج شیٹ کی تو چاہئے تھا کہ وزیر اعلیٰ مستعفی ہوتے کیوںکہ چارج شیٹ وزیراعلیٰ کے خلاف ہے ۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مستعفی ہونے کی بجائے شکیل خان کو قربانی کا بکرا بنایا ہے ۔
Load/Hide Comments