64افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 64افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 64افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان بارے رپورٹ جاری کر دی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں یکم جولائی سے اب تک بارشوں کے دوران 64 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بارش کے دوران مختلف واقعات میں 112 افراد زخمی ہوئے۔
مجموعی طورپر 779 گھروں کو جزوی اور 217 کو مکمل نقصان پہنچا، بارشوں کے پیش نظر چترال میں 30 اگست تک ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی مزید 1 روپے75 پیسے مہنگی، نیپرا نے منظوری دیدی