خیبرپختونخوا حکومت نوجوانوں کو برسرروزگار

خیبرپختونخوا حکومت نوجوانوں کو برسرروزگار بنانے کیلئے کوشاں، 3 منصوبے تیار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نوجوانوں کو برسرروزگار بنانے کیلئے کوشاں ہے، اس سلسلے میں‌3 منصوبے تیار کر لئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ کی جانب سے اس حوالے سے محکموں کو مفاہمت کی یاداشتیں جلد طے کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی جانب سے نوجوانوں کو برسر روزگار بنانے کیلئے انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تین بڑے منصوبے تیار کر لئے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو برسرروزگار بنانے کیلئے 3 منصوبے تیار کر لئے گئے ہیں، ان میں احساس روزگار، احساس ہنر اور احساس نوجوان روزگار پروگرام شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے اس حوالے سے محکموں کو مفاہمت کی یاداشتیں جلد طے کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
احساس نوجوان روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو دس ملین روپے تک کے سافٹ لون فراہم کیے جائیں گے۔
احساس روزگار سکیم کے تحت نیا کاروبار شروع کرنے اور موجودہ کاروبار کو وسعت دینے کے لیے دو لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ مہیا کیا جائے گا۔
احساس ہنر پروگرام کے تحت ہنر مند نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کے زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے ان 3 پروگرامز کے علاوہ احساس اپنا گھر پروگرام پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔
پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو مکان کی تعمیر، موجودہ مکان کی توسیع و مرمت وغیرہ کے لئے پندرہ لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بڑھتی بے روزگاری اور معاشی مشکلات کے پیش نظر وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کی جانب سے نوجوانوں کو برسرروزگار بنانے کیلئے 3 منصوبے تیار کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبائی حکومت کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کیلئے عدالت کو دوبارہ خط