ویب ڈیسک: سنسناٹی اوپن میں امریکی سٹار کوکوگف کا سفر تمام ہو گیا۔ انہیں قازقستان کی کھلاڑی نے 1-2 سے شکست دی.
امریکا کی دفاعی چمپئن اور عالمی نمبر دو سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگل ایونٹ سے فارم بحال نہ رکھ سکیں اور میگا ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ہی ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کو قازقستان کی 29 سالہ یولیا انٹونونا پوٹینسیوا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-2 سے ہرا دیا۔
29 سالا قازق پلیئر کی کامیابی کا سکور 4-6، 6-2 اور 4- 6 رہا، اس کامیابی کے ساتھ ہی قازقستان کی ٹینس سٹار تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر گئیں۔
انہوں نے کسی بھی موقع پر عالمی نمبر 2 کو اپنے اوپر حاوی ہونے نہیں دیا اور کامیابی اپنے نام کر لی۔
سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں ہی امریکی سٹار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس سے ان کی رینکنگ میں بھِی فرق آنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ سنسناٹی اوپن میں امریکی سٹار کوکوگف کا سفر تمام ہو گیا۔ انہیں قازقستان کی کھلاڑی نے 1-2 سے شکست دی.
Load/Hide Comments