لمبی چھٹی پر جانےوالے اساتذہ نشانے

لمبی چھٹی پر جانےوالے اساتذہ نشانے پر آ گئے، غیر حاضر ٹیچرز کا ڈیٹا طلب

ویب ڈیسک: لمبی چھٹی پر جانےوالے اساتذہ نشانے پر آ گئے، وزیر تعلیم نے غیر حاضر ٹیچرز کا ڈیٹا طلب کر لیا۔
خیبرپختونخوا میں اساتذہ کا لمبی چھٹیوں پر جانے کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا، ذرائع نے بتایا کہ کوئی تعلیم تو کوئی نوکری کے لئے بیرون ملک چلا گیا ہے، ان میں سے بعض اساتذہ ایسے بھی ہیں جو گزشتہ کئی سالوں سے لیو پر ہیں۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام غیر حاضر اساتذہ کا ڈیٹا طلب کر لیا، محکمہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں 30 دن سے زائد رخصت پر ہونے والے اساتذہ کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم نے تمام ضلعی افسران کو مراسلہ جاری کردیا، اس حوالے سے وزیر تعلیم نے بتایا کہ کسی غیر حاضر اساتذہ کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔
وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے کہا ہے کہ علم میں آیا ہے کہ متعدد اساتذہ چھٹی لے کر بیرون ملک گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی لمبی چھٹی پر جانےوالے اساتذہ نشانے پر آ گئے۔
تمام غیر حاضر اساتذہ کا ڈیٹا طلب کرتے ہوئے محکمہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں‌کہ 30 دن سے زائد رخصت پر ہونے والے اساتذہ کی تفصیلات فوری فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر تباہ، 2 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی