ویب ڈیسک: جعلی اور غیرقانونی سمز کی مرحلہ وار بندش کے حوالے سے پی ٹی آے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر سمز بند ہونا شروع ہوں گی۔
اس سلسلے میں نادرا سے ڈیٹا کا حصول ممکن بنایا گیا ہے اور اسی ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بلاک کیا جا رہا ہے۔
دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سموں کی بندش کی جائیگی، جبکہ پی ٹی اے کی جانب سے جاری مہم کے تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز بند کی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگاہی پیغامات بھجوائے گئے ہیں، ان پیغامات میں صارفین کو اپنی سمز سے متعلق ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ٹی اے نے سختی سے تاکید کی ہے کہ موبائل سمز کا غیر قانونی استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ جعلی سمز مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جارہی ہیں، اس لئے پی ٹی اے کی جانب سے اس حوالے سے فوری اقدام اٹھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جعلی اور غیرقانونی سمز کی مرحلہ وار بندش کے حوالے سے پی ٹی آے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments