وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خود کو بچانے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خود کو بچانے کیلئے شکیل خان کو قربان کیا، گورنر

ویب ڈیسک: گورنرخیبرپختونخوا اور رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خود کو بچانے کیلئے شکیل خان کو قربان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری جب مجھے موصول ہوئی تو میں اسلام آباد میں تھا، واپس آنے پر اس پر دستخط کر دیئے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر سابق وزیر کو ہٹایا گیا، جو بھی تحریک انصاف میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اس کے ساتھ یہی ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے جا رہے ہیں، کرپشن صوبائی حکومت کا مشن ہے۔ صوبائی وزیر کی نشاندہی پر وزیراعلیٰ کو استعفیٰ دینا چاہئے تھا لیکن سب کچھ الٹا ہوا۔
گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خود کو بچانے کیلئے شکیل خان کو قربان کیا، صوبائی حکومت کی راہ میں رکاوٹ بننےوالوں کو راستے سے ہٹایا جاتا رہا ہے، اب ایک بار پھر سے شکیل خان کی بلی چڑھا کر واقعات دہرائے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے باقاعدہ سمری گورنر کو ارسال کر دی گئی تھی.

مزید پڑھیں:  سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک