ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی اور جمرود پولیس نے پی ڈی اے للمہ نزد غاڑیزہ نہر علاقہ تھانہ جمرود کی حدود میں دہشت گردوں کی موجودگی پر مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپر یشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کمانڈر ولید گروپ کے دو نامعلوم دہشتگرد ہلاک ہو گئے، جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و کارتوس برآمد کر لیا گیا۔
گزشتہ روز کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر ولید کی قیادت میں مسلح دہشتگرد ریگی ماڈل ٹاون، حیات آباد یا تختہ بیگ ایریا میں چوکیات پر حملہ سمیت ممکنہ طور پر دیگر تخریب کاری کارروائیوں کی غرض سے غاڑیزہ نہر جمرودکی طرف سے دراندازی کریں گے۔
اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی خیبر نے جمرود پولیس اور آپریشن ٹیم کے ہمراہ دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران پی ڈی اے للمہ نزد غاڑیزہ نہر پر مسلح دہشت گردوں اور پولیس پارٹی کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران آتشیں اسلحہ کا بحرپور استعمال کیا گای۔
پولیس پارٹی نے جواب میں فائرنگ کی، 20 منٹ جاری رہنے والی فائرنگ کے بعد پولیس ٹیم نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران جائے وقوعہ پر دو نامعلوم ہلاک دہشتگردوں کی نعشیں پائی گئیں جن کے دیگر ساتھی فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے دو عدد کلاشنکوف، پانچ عدد میگزین، 75 عدد کارتوس اور چار عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔ یاد رہے کہ اس فائرنگ کے دوران پولیس پارٹی محفوظ رہی۔
یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی اور جمرود پولیس نے پی ڈی اے للمہ نزد غاڑیزہ نہر علاقہ تھانہ جمرود کی حدود میں دہشت گردوں کی موجودگی پر مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
Load/Hide Comments