ویب ڈیسک: سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے مستعفی ہونے کے بعد کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا نہیں صوبے میں ہماری حکومت ہے، یہاں سیکرٹری کام نہیں کر رہے۔
عہدے سے ہٹائے جانے والے شکیل خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لگتا نہیں کہ ہماری حکومت ہے، میں نے پرویز خٹک اور محمود خان کے کارناموں کو بھی بے نقاب کیا تھا، اسی وجہ پر مجھے وزارت سے نکالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم صوبے میں ایک سیکرٹری تک تبدیل نہیں کر سکتے، جبکہ یہاں حال یہ ہے کہ کوئی سیکرٹری کام کر رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے گڈ گورننس کمیٹی میں ایم این اے جنید اکبر خان کو شامل کیا تاہم مخصوص لابی نے انہیں نکلوا کر اپنی مرضی کی کمیٹی بنا ڈالی ، ساتھ میں بانی پی ٹی آئی کو سب اچھا کی رپورٹ بھی دینے لگے۔
سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ان حالات میں لگتا نہیں صوبے میں ہماری حکومت ہے، میں نے استعفیٰ دیا تاکہ ان کرپٹ عناصر کے خلاف کھل کر بات کر سکوں۔
اس حوالے سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا شکیل خان کو خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر وزارت سے ہٹایا گیا۔
Load/Hide Comments