ویب ڈیسک: اسرائیل پر ایران کے ممکنہ حملے کے حوالے سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب یووگیلنٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس دوران غزہ جنگ بندی اور اسرائیل کے دفاع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ایران کے ممکنہ حملے سے اسرائیل کا بھرپور دفاع کیا جائیگا.
لائیڈ آسٹن اور یووگیلنٹ نے علاقائی عدم استحکام اور غزہ جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس دوران صیہونیوں کو ممکنہ خطرات سے دفاع پر بھی غور و خوض کیا گیا۔
امریکی وزیر دفاع نے اسرائیلی وزیر دفاع کو یقین دلایا کہ ایران کے ممکنہ حملے سے اسرائیل کا بھرپور دفاع کیا جائیگا، ان کی منصوبہ بندی مانیٹر کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکا اچھی پوزیشن پر ہے۔
لائیڈآسٹن نے کہا کہ خطے میں امریکی اہلکاروں کی حفاظت کیلئے دفاعی انتظامات مکمل ہیں۔
ادھر غزہ جنگ بندی کا مشن لئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی آج اسرائیل پہنچیں گے۔ اس حوالے سے نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ بلنکن جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی تک سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والے مذاکرات میں فریقین اس بات پر متفق تھے کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنایا جائے، امریکی تجاویز فریقین کے درمیان خلا کو کم کریں گی۔
Load/Hide Comments