پیتونگاترن شیناوترا تھائی لینڈ

پیتونگاترن شیناوترا تھائی لینڈ کی کم عمر ترین وزیراعظم بن گئیں

ویب ڈیسک: سریتھا تھاوسین کی برطرفی کے بعد پیتونگاترن شیناوترا تھائی لینڈ کی وزیراعظم منتخب کر لی گئیں، اس کے ساتھ ہی پیتونگاترن شیناوترا تھائی لینڈ کی کم عمر ترین وزیراعظم بن گئیں۔
منتخب وزیراعظم تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن شیناوترا کی صاحبزادی ہیں۔ سریتھا تھاوسین کی برطرفی کے بعد پیتونگٹارن شیناوترا کو وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز کیا گیا۔
یاد رہے کہ تھائی لینڈ کی عدالت نے چند روز قبل غلط تقرری پر سابق وزیراعظم سریتھا تھاوسین کو عہدے سے برطرف کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق 37 سالہ پیتونگاترن شیناوترا اُنگ اِنگ کے نام سے مشہور ہیں۔ ان کا مجموعی سیاسی کیریئر ابتدائی طور پر تین سال پر محیط ہے، سیاست میں آنے سے پہلے وہ خاندانی کاروبار کا حصہ تھیں اور انہوں نے کبھی کوئی منتخب عہدہ نہیں رکھا۔
وہ بزنس ٹائیکون تھاکسن شیناوترا کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چئیرمین نادرا محمد منیر عہدے پربحال ، تقرری کالعدم قرار دینے کا اعلامیہ معطل