ویب ڈیسک: پاک افغان سرحد طورخم بارڈر کھلنے کے بعد جہاں کاروبار کے در وا ہوئے وہیں طورخم و مضافات میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا، اس دوران سینکڑوں غیرقانونی افغان شہری گرفتار کر لئے گئے۔
کسٹم حکام کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گزرگاہ تجارت کیلئے کھول دی گئی ہے، اس فیصلے کے بعد مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت دونوں جانب شروع ہو گئی ہے۔
اب سے کچھ روز قبل بند راستہ کھلنے کے بعد گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں جو گیٹ کھلنے کے بعد بارڈر کراس کر رہی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم اور مضافات میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے مشتبہ افراد کی موجودگی پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا جو اب مکمل کیا جاچکا ہے۔
آپریشن کے دوران سینکڑوں غیرقانونی افغان شہری گرفتار۔ اس دوران طورخم سرحدی گزرگاہ بند رہی۔
کسٹم ذرائع کے مطابق پیدل آمدورفت کیلئے سرحدی گزرگاہ پہلے ہی کھولی جاچکی ہے۔
یاد رہے کہ طورخم و مضافات میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا، اس دوران سینکڑوں غیرقانونی افغان شہری گرفتار کر لئے گئے۔
Load/Hide Comments