منکی پاکس سے متاثرہ مریض خاندان

مردان میں منکی پاکس سے متاثرہ مریض خاندان سمیت غائب

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں منکی پاکس سے متاثرہ مریض خاندان سمیت گھر سے غائب ہو گیا۔
ڈی ایچ او آفس کے عملہ اور دوسرے اداروں کے اہلکار مریض سید مسلم کی تلاش میں ہیں، مریض کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ تین اگست پر سعودی عرب سے آیا تھا۔
ڈی ایچ او مردان کا کہنا ہے کہ مریض کو کورنٹائن کرنے کے لئے ڈھونڈا جا رہا ہے، یاد رہے کہ متاثرہ شخص چند روز قبل سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔
مریض پشاور میں جلد کی بیماری کی شکایت لے کر ہسپتال پہنچا تاہم اس دوران ایم پاکس کے لئے مشتبہ قرار دینے کے بعد مریض غائب ہو گیا۔
یاد رہے کہ کرونا کا پہلا کیس بھی منگا مردان سے ہی رپورٹ ہوا تھا جس نے ملک بھر میں حالات سنگین بنا دیئے تھے۔ اب ایک بار پھر سے ضلع مردان میں منکی پاکس سے متاثرہ مریض خاندان سمیت گھر سے غائب ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  مردان میں نوجوان کی نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی