ویب ڈیسک: اسرائیل کا لبنان میں رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کے دوران 6 افراد شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق لبنان کے شہر نباتیہ میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 6 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا لبنان میں رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کے دوران 6 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ جنوبی لبنان کے شہر نباتیہ میں ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا۔
اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں ایک راکٹ حملے کے بعد حالیہ ہفتوں میں خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جانے لگا ہے، ان حملوں کا الزام اسرائیل نے حزب اللہ پر عائد کیا تھا۔
اس کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کی جس میں حزب اللہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر کی شہادت واقعہ ہوئی۔
Load/Hide Comments