فرانس میں ایئرشو کے دوران

فرانس میں ایئرشو کے دوران طیارہ سمندر برد، پائلٹ ہلاک

ویب ڈیسک: فرانس میں ایئرشو کے دوران طیارہ سمندر برد ہو گیا اور اس دوران جہاز کا پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کے جنوبی علاقے لاوندو میں ایئر شو کے دوران ایک فوگا میجسٹر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 65 سالہ پائلٹ کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
فرانس میں ایئرشو کے دوران طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹ کی لاش سمندر سے نکال لی گئی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں پائلٹ کو باہر نکال پھینکنے والی سیٹ موجود نہیں تھی۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایئر شو دوسری عالمی جنگ کے ایک بڑے واقعے کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔ فرانسیسی حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جانچنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات