جنڈولہ بازار میں طوفانی بارش

جنڈولہ بازار میں طوفانی بارش سے دکانوں میں پانی داخل

ویب ڈیسک: ٹانک کے علاقے جنڈولہ بازار میں طوفانی بارش سے دکانوں میں پانی داخل، گھر بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔
ذرائع کے مطابق ٹانک کے علاقے جنڈولہ بازار میں طوفانی بارش سے دکانوں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔
اپر جنوبی وزیرستان میں بارش کے بعد بڑے سیلابی ریلے جنڈولہ سے گزر رہے ہیں، جبکہ طوفانی بارش بھی تاحال جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بارش کے باعث کئی دکانیں اور مکانات منہدم ہر گئے، ایف سی ساؤتھ کی ٹیمیں بھی امدادی سرگرمیوں میں ریسکیو سرگرمیوں میں ان کا ساتھ دے رہی ہیں۔
ضلع ٹانک کے طوفانی بارش سے دکانوں میں پانی داخل ہو گیا جبکہ سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔
اس دوران علاقہ کے مقامی لوگوں‌نے بھی کمر کس لی ہے اور میدان میں اتر آئے ہیں.

مزید پڑھیں:  پاکستان کل ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس کی میزبانی کرے گا