عمران خان اختلافات پر برہم

عمران خان پی ٹی آئی میں اختلافات پربرہم،عاطف خان اورجنید اکبرطلب

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سابق صوبائی وزیر شکیل خان کی خیبرپختونخوا کابینہ سے برطرفی کے بعد تحریک انصاف میں اختلافات پر برہم ہو گئے ۔
ذرائع کے عمران خان نے سابق صوبائی وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دینے والے ارکین قومی اسمبلی عاطف خان اور جنید اکبر کو طلب کرلیا ہے ۔
دونوں اراکین قومی اسمبلی کی آئندہ ہفتے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو عاطف خان اورجنید اکبرکے حوالے سے شکایت کی ہے۔
عاطف خان اور جنید اکبر نے برطرف وزیرشکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا اور شکیل خان کے برطرفی کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نے اپنی ہی جماعت کی خیبر پختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات لگا کر عہدے سے استعفی دے دیا تھا تاہم وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ شکیل خان نے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ انہیں برطرف کیا گیا ہے۔
شکیل خان کی برطرفی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے اندر سے بھی آوازیں اٹھیں اور متعدد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شکیل خان کی حمایت میں بیان بھی دیے ۔
علی امین گنڈا پور اور شکیل خان کے درمیان واٹس ایپ گروپ پر تلخ کلامی بھی ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات عائد کیے۔

مزید پڑھیں:  بھارت میں مسلسل بارش سے تاریخی تاج محل کی چھت ٹپکنے لگی