ویب ڈیسک: ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، پنجاب کے کئی اضلاع کے نشیبی علاقے زیر آب ،مختلف حادثات کے دوران 8افراد جاں بحق ہوگئے ۔
راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالے بپھر گئے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں سے فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ دیواریں اور سولر پینلز گرنے سے 10 افراد زخمی ہوئے۔
چمن میں ریلوے ٹریک ریلے میں بہہ گیا جبکہ نوشکی میں ریلوے ٹریک میں شگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے پاک ایران ریلوے رابطہ بھِی منقطع ہوگیا۔
جیکب آباد کے علاقے گڑھی خیرو کے قریب نہر میں 70 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، دھان کی فصل زیرِ آب آگئی۔
خیرپور، سکھر اور مضافاتی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، سکھر میں 180ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔
Load/Hide Comments