ویب ڈیسک: روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین نے کرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے کی تیاری شروع کر دی ہے اقوام متحدہ باز رکھے ۔
میڈیا کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ یوکرین نے کرسک نیوکلیئرپاور پلانٹ پر حملہ کیا تو ملٹری ٹیکٹیکل جوابی اقدامات پر مجبور ہوں گے۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے کرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے کی تیاری شروع کر دی ہے، کیف کے اقدام سے یورپ بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوگا۔
روس کے مطابق یورپ کو بڑی تباہی سے بچانے کیلئے اقوام متحدہ روس کو کرسک نیوکلیئرپاور پلانٹ پرحملے سے باز رکھے۔
Load/Hide Comments