ویب ڈیسک: لوئردیر میں زیر تعمیر سکول کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
حادثہ لوئر دیر کے علاقہ میدان شگئی میں پیش آیا جہاں زیر تعمیر سکول کی چھت اچانک گر گئی ۔
حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طورپر تیمر گرہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میدان منتقل کردیا۔
Load/Hide Comments