ویب ڈیسک: پاکستان میں منکی پاکس کا وائرس سر اٹھانے لگا، 11کیسز سامنے آنے کے بعد حکومت متحرک ہو گئی ،سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کردیئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق مردان میں منکی پاکس کا کیس سامنے آیاڈاکٹر کے مطابق منگاہ کا 34سالہ رہائشی ٹانگ ٹوٹ جانے پر 5دن قبل سعودی عرب سے آیا تھا۔
مریض کا ٹیسٹ کیا گیا تو منکی پاکس مثبت آ گیا، مریض کو گھر پر آئسولیٹ کردیا گیا۔
منکی پاس کے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 4،4 جبکہ بلوچستان اور سندھ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
پشاور میں پولیس سروسز ہسپتال میں منکی پاکس کے مشتبہ کیسز کے لیے آئسولیشن کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق منکی پاکس کی علامات 4 سے 15روز میں ظاہر ہوتی ہیں، بخار، جسم میں درد، غدود کا بڑھ جانا ایم پاکس کی علامات ہیں۔
ڈاکٹرز نے ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر کسی میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوں تو اسے آئسولیٹ ہونا چاہئے۔
Load/Hide Comments