اپر دیر کا نوجوان جاں بحق

اسلام آباد :غیرملکی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے اپر دیر کا نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں ایف نائن پارک کے قریب غیرملکی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے اپر دیر کا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تھانہ مارگلہ پولیس اسٹیشن کی حدود ایف نائن پارک مہران گیٹ نمبر ون کے سامنے نیو بلیو ایریا جناح روڈ پر پیدل راہگیر لڑکا موبائل فون استعمال کر رہا تھا کہ گاڑی نمبر ایل سی اے 2066سوار نے جس میں چینی شہری سوار تھا لڑکے کو کچل ڈالا ۔
لڑکے جسکا نام ولی اللہ والد بخت منیر سکنہ اپر دیر خیبرپختونخوا عمر تقریبا 22/23سال بتائی جارہی ہے ۔
تھانہ مارگلہ پولیس اسٹیشن کے 15ڈولفن اسکواڈ والوں نے چائنیز باشندے کو حراست میں لے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
جاں بحق ہونے والے ولی اللہ کی نعش کو کو1122 کے ذریعے ضروری کاروائی کے لیے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
معمولی زخمی آنے کی وجہ سے تھانہ مارگلہ پولیس اسٹیشن کے ڈیوٹی افسرنے چینی شہری کو بھی ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت: نامعلوم افراد نے رہنما پولیس امن پاسون کا حجرا بارودی مواد سے اڑا دیا