فائرنگ سے ٹرانسپورٹر قتل

ٹانک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے ٹرانسپورٹر فاروق قتل

ویب ڈیسک: ٹانک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مشہور ٹرانسپورٹر محمد فاروق کو قتل کردیا گیا ۔
واقعہ تھانہ گومل کی حدود گروکی اڈہ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 45سالہ مشہور ٹرانسپورٹر محمد فاروق میانی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
لواحقین نے نعش کو اپنی مدد آپ کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
مقتول گزشتہ روز اسلام آباد ترنول سے گھر آیا ہوا تھا ۔
لواحقین نے مطابق ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع و شہدا کی پروقار تقریب آج جی ایچ کیو میں ہوگی