گومل زام روڈ بند

جنوبی وزیرستان: لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گومل زام روڈ بند

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں گومل زام روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ بندہوگئی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق گومل زام روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک مکمل طورپر معطل ہو گئی جبکہ دو گاڑیاں بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر ملبے میں پھنس گئیں۔
روڈ کی بندش کے روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق وانا گومل زام روڈ کلیئر کرنے کے لئے بھار ی مشینری کے ذریعے آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ و حادثات، 4 افراد جاں بحق