گیس بلز میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ

گیس بلوں میں بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے مہنگائے میں پسے ہوئے عوام پر ایک بم گراتے ہوئے گیس کے بلوں میں بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پیٹرولیم سیکٹر کے مسائل کے حل سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پیٹرولیم، خزانہ و محصولات اور توانائی کے وزرا سمیت کمیٹی کے دیگر سرکاری و نجی شعبے کے ارکا ن شریک ہوئے ۔
اجلاس کے دوران پیٹرولیم سیکٹر کے مسائل کے حل کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے گیس کے بلوں میں بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نظام متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔
نائب وزیراعظم نے توانائی کی حفاظت اور اقتصادی ترقی کے لیے اس شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
مقامی اور غیر ملکی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیوں کے سربراہان نے سرکلر قرضے کے بڑھنے کی وجہ سے سیکٹر کی سکیورٹی اور استحکام سے متعلق خدشات کو اجاگر کیا۔
کمیٹی کے نجی شعبے کے اراکین نے بھی ڈان اسٹریم گیس سیکٹر سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا اور اس کے استحکام کو بہتر بنانے کے لیے نجی کمپنیوں کے لیے سیکٹر کو کھولنے کی ضرورت پر زور دیا۔
فورم نے پیٹرولیم ڈویژن کو اوگرا آرڈیننس میں مناسب ترامیم تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ گیس کے نرخوں میں ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر ایڈجسٹمنٹ کے لیے ایک میکانزم متعارف کرایا جا سکے۔
سکیورٹی کے مسائل پر فورم نے داخلہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ ای اینڈ پی کمپنیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کریں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور پر تنقید کرنیوالے بتائیں راج کماری کتنے سفراء سے مل چکی ہیں