Rescue 1122 GB

خیبر پختونخوا کے سیاحتی میں ریسکیو سٹیشنز کا قیام آخری مراحل میں ہے :ڈی جی ریسکیو

پشاور: ڈاکٹر خطیر احمد ڈی جی ریسکیو1122 کا صوبے میں ایک اور بہترین اقدام، صوبے کے سیاحتی پرفضا مقامات ‎ناران اور ‎کالام میں ریسکیو سٹیشنز کا قیام، ریسکیو1122 کنٹینرز سٹیشن تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئے، ابتدائی طور پر چار کنٹینرز تیار کیے جارہے ہیں جن میں دو دفاتر اور دو رہائش پر مشتمل ہیں،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، وزرا، مشیر اور معاونین شرکت کرینگے

پشاورمیں کنٹینرز سٹیشن میں2 ایمبولینسز، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز، غوطہ خور اور کشتیاں تعینات کی جائیں گئیں، منصوبہ کامیاب ہونے پر اس کا دائرہ کار دوسرے سیاحتی مقامات تک پھیلایا جائے گا، منصوبے سے سیاحوں کوابتدائی طبی امداد سمیت دیگر سہولیات میسر ہونگی۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق