لکی مروت پولیس موبائل حملہ

لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملہ،1جوان شہید،ایس ایچ او سمیت3زخمی

ویب ڈیسک: لکی مروت میں پولیس موبائل پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس میں ایک جوان شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 3اہلکار زخمی ہو گئے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ تھانہ برگی کی حدود میں پیش جہاں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی ۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس جوان شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 3اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت نثار خان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں ایس ایچ او شاکر اللہ و دیگر دو اہلکار شامل ہیں ۔
پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ویمن کرکٹز کاڈیٹا ترتیب دینے کیلئے پی سی بی کا اینالسٹ تقرری کا عندیہ