ویب ڈیسک: باجوڑ میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
واقعہ تحصیل خار کے گاؤں ڈاگ قلعہ میں پیش آیا جہاں فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار حبیب اللہ کو زخمی کردیا گیا ہے ۔
زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ ذاتی مسائل کی بناء پر پیش آیا ہے
Load/Hide Comments