امریکا کا جنگ بندی مذاکرات

امریکا کا جنگ بندی مذاکرات پرکامیابی کا تاثر گمراہ کن ہے،حماس

ویب ڈیسک:قطر میں ہونے والے جنگ بندی مذاکرات پر امریکی موقف مسترد کرتے ہوئے حماس کی جانب سے کہا گیاہے کہ غزہ صورتحال سے چشم پوشی کرتے ہوئے امریکا کا جنگ بندی مذاکرات پر کامیابی کا تاثر دینا گمراہ کن ہے، یہ تمام مسائل سے کنی کتراتے ہوئے جان بوجھ کر انجان بننے کی ایک کوشش ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو بائیڈن کی کامیاب جنگ بندی مذاکرات پر امید بھی سمجھ سے بالا تر ہے، اس معاہدے کی وجہ سے وہ وہم کا شکار ہو گئے ہیں.
حماس رہنماوں کا کہنا ہے کہ بائیڈن کا قطر میں مذاکرات کے بعد کہنا کہ جنگ بندی کے قریب ہیں، ہم اس کو مسترد کرتے ہیں ،غزہ جنگ بندی مذاکرات میں اب کوئی حقیقت ہے نہ ہی مستقبل میں ہوگی، یہاں صرف امریکی حکم نافذ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے سمجھوتے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں ۔حالیہ دوحا مذاکرات کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ بہت زیادہ پر امید ہیں کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات طے پا جائیں گے۔
غزہ جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے حماس نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے امریکا نے جو تجاویز پیش کی تھیں ان پر عمل درآمد کروایا جائے۔
ادھر غزہ کے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر صیہونی ظلم و جفشا کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی افواج کی جانب سے حالیہ بمباری کے واقعات کے دوران مزید 69فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ اس دوران متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نےغزہ کے اطراف میں ڈرون حملے اور گولہ باری کی، حملوں میں‌جبالیہ پناہ گزین کیمپ کونشانہ بنایا گیا جس میں 6فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ حماس نے کہا ہے کہ امریکا کا جنگ بندی مذاکرات پر کامیابی کا تاثر دینا گمراہ کن ہے، یہاں جو حالات ہیں اسے چھپایا جا رہا ہے، اور اسرائیل کے ظلم و جبر کو نظر انداز کر کے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہو رہے ہیں ، یہ سب غلط اور گمراہ کن بیانات ہیں‌.

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں گھریلو تنازعہ پر پولیس اہلکار قتل