ویب ڈیسک: تیراہ راجگال کوکی خیل متاثرین دھرنا شرکاء نے پلان سی پر عملدرآمد شروع کر لیا گیا۔
احتجاجی دھرنا 16 ویں روز بھی جاری ہے ، اس دوران دھرنا شرکاء کی جانب سے احتجاج میں شدت دیکھی جا رہی ہے۔ تحصیل کمپاونڈ کو جانے والا راستہ بند کر کے دھرنا شروع کردیا گیا ہے۔
پلان سی پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے تیراہ راجگال کوکی خیل متاثرین دھرنا میں مزید شدت کا احتمال ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھرنا کے باعث تحصیل آفس کمپاونڈ میں واقعہ دفاتر کو جانے والے سرکاری افسران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تیراہ راجگال کوکی خیل متاثرین کا مطالبہ ہے کہ راجگال کو واپسی کرکے نقصانات کا ازالہ جلد سے جلد کیا جائے۔
Load/Hide Comments