ویب ڈیسک: لوئر کوہستان میں ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کی تعمیر تاحال نہ ہو سکی، اس حوالے سے رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔
صوبائی اسمبلی کو موصول رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع لوہر کوہستان میں ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کی عمارت تاحال قائم نہ ہو سکی، حالانکہ اس کی عمارت کی منظوری 16 نومبر 2016 میں دی گئی تھی۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ لوئر کوہستان میں ضلعی دفاتر کی تعمیر کےلیے تخمینہ لاگت 349 اعشاریہ 501 ملین روپے مختص ہیں۔ ان میں 279 اعشاریہ 50 ملین روپے کی رقم سول ورکس اور70 اعشاریہ 00 ملین زمین کے معاوضوں کی ادائیگی کے لیے مختص ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سکیم پر آغازجون 2019 سے ہوا تاہم فنڈ کی عدم دستیابی کے باعث لوئر کوہستان میں ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کی تعمیر تاخیر کا شکار رہی۔
2019سے لیکر اب تک 130 اعشاریہ 372 ملین رقم سکیم پر خرچ ہو چکی ہے، اوعر تب سے لے کر اب تک تخمینہ لاگت کی 21 اعشاریہ 62 فیصد رقم ریلیز ہو چکی ہے۔
صوبائی اسمبلی میں پیش کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سکیم پر 3 فیصد تعمیراتی کام مکمل کیا جا چکا ہے، مزید فنڈ جاری ہونے کی صورت میں دو سال کے اندر تمام کام مکمل ہو سکتا ہے۔
Load/Hide Comments