transport 92 news urdu 604x270 1

محکمہ ٹرانسپورٹ کا نئے کرایہ ناموں کے خلاف کریک ڈاؤن

پشاور:محکمہ ٹرانسپورٹ کا صوبے بھر میں ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ، سیکرٹری  ٹرانسپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 1200 سے زائد گاڑیوں کو دس لاکھ سے زائد کےجرمانے ، ٹرانسپورٹ اتھارٹیز نےاچانک معائنوں میں لاکھوں کے زائد کرایے مسافروں کو موقع پر واپس کئے،

زاکر حسین آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں 4 اڈے سیل اور 15 سے زائد کو ایس او پیز کے خلاف ورزی پر وارننگ جاری، وزیر ٹرانسپورٹ کی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ضلعی انتظامیہ کو ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت ،

مزید پڑھیں:  موجودہ نااہل حکمران عوام پر صرف ظلم ہی ڈھائے جا رہے ہیں، مزمل اسلم

ملک شاہ محمد وزیرنے کہا ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز پشاور، مردان، بنوں، سوات، مالاکنڈ اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں ایس او پیز اور زائد کرایے وصولی کے خلاف آپریشن جاری رکھے ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق اتھارٹیز کا مسافروں کو فیس ماسک لازمی لگانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت، ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کریک ڈاؤن جاری رہےگا ،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو روزانہ کی بنیاد پر آپریشن اور کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔

مزید پڑھیں:  جامعہ پشاور میں چوری کی بڑھتی وارداتیں، گاڑیوں سے بیٹریاں غائب