ملک کے مختلف حصوں میں منکی پاکس کے مریض سامنے آنے کے بعد اس کی روک تھام کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرنے کو خوش آئند قرار دیا جا سکتا ہے، اس حوالے سے پشاور کے باچا خان ائرپورٹ پر سکریننگ کیلئے ضروری انتظامات کرتے ہوئے 15 ہیلتھ ورکرز کی تعیناتی بھی اہم اقدام ہے،شنیدیہ ہے کہ بیماری بیرون ملک سے آنیوالے فضائی مسافروں کی چیکنگ کے ذریعے ملک میں آتی ہے ،اس کے علاوہ خصوصاً پاک افغان سرحد پر قائم پاک افغان دوستی ہسپتال میں بھی سکریننگ کے انتظامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے الرٹ جاری کئے جانے کے بعد اس قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہو چکا ہے، ائرپورٹس اور دیگر متعلقہ انٹری پوائنٹس پر منکی پاکس کی تشخیص کے تحت ملک میں داخل ہونیوالے ہر شخص کو سکریننگ سے گزارنا لازمی قرار دیا گیا ہے، چونکہ اس حوالے سے الرٹ عالمی ادارہ صحت نے جاری کیا ہے اس لئے تمام متعلقہ انٹری پوائنٹس پر ممکنہ مریضوں پر کڑی نگار رکھنا انتہائی ضروری ہو چکا ہے ،کیونکہ جس طرح ماضی میں کوویڈ پھیلنے سے پوری دنیا متاثر ہو چکی تھی اسی طرح منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنا بھی لازم ہے اور نہ صرف افغانستان بلکہ ایران اور بھارت سے ملنے والی سرحدوں کو بھی نگرانی کے عمل سے گزارنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments