انٹونی بلنکن اسرائیل پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل پہنچ گئے

ویب ڈیسک: غزہ جنگ بندی مذاکرات کے سلسلے میں دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل پہنچ گئے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انٹونی بلنکن کی اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اور وزیراعظم سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
اسرائیل کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غزہ جنگ بندی مذاکرات کے سلسلے میں حکام سے ملنے مصر کا دورہ بھی کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بلنکن کے دورہ مشرق وسطیٰ کا مقصد غزہ میں جاری جنگ روکنے کے سلسلے میں معاہدے کیلئے سفارتی دباؤ بڑھانا ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ جنگ بندی مذاکرات کے سلسلے میں‌ایک بار پھر انٹونی بلنکن اسرائیل پہنچ گئے، 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک انٹونی بلنکن کا مشرق وسطیٰ کا یہ 10 واں دورہ ہے۔ اس دوران انہوں نے اسرائیل سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان میں نوجوان کی نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی