ویب ڈیسک: امریکہ میں صدارتی انتخاب کیلئے جاری مہم کے دوران نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی سیاست کا دارومدار مخالفین کو نیچا دکھانے پر ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے پینسلوینیا میں اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا کہ 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں میرا مقابلہ ایک بزدل امیدوار سے ہے جس کی سیاست کا محور مخالفین کو نیچا دکھانا ہے۔
کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی کو پرکھنے کا انداز مختلف ہے، طاقت کے بل پر کسی کو زیر کیا جائے اس کی بجائے ہم یہ دیکھتے ہیں کہ کس نے کس کو زیر کیا، اس میں طاقت نہیں اہلیت شمار ہونی چاہئے۔
انہوں نے براہ راست ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لئے بغیر کہا کہ کوئی بھی شخص جو دوسروں کو نیچا دکھانے یا گرانے کی کوشش میں مصروف رہتا ہے وہ بزدل ہوتا ہے۔ بہادر وہ ہوتا ہے کہ سامنے آ کر بات کرے اور بات سنے۔
یاد رہ ےکہ صدارتی انتخاب کیلئے جاری مہم کے دوران نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی سیاست کا دارومدار مخالفین کو نیچا دکھانے پر ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن انتخابات میںحصہ لئے ہوئے تھے تاہم انہوں نے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کملا ہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا.
Load/Hide Comments