پشاور: ریسکیو1122کے مطابق محلہ خداداد کوہاٹی گیٹ میں گودام میں آگ بھڑک اٹھی، آگ پلاسٹک ودیگر اشیاء کے گودام کے بالائی حصہ میں لگی، ریسکیو1122 کی تین فائر ویکلز آپریشن میں مصروف ہیں، 12 فائر فائٹرز، ایمبولینس اور واٹر براؤزر آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، ریسکیو1122مختلف راستوں سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔
