ویب ڈیسک: رواں سال کا پہلا سپر بلیو مون آج ہوگا، اس دوران پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس کا نظارہ کرنا ممکن ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج رات 11 بج کر 26 منٹ پر پاکستان میں سپر بلیو مون وقوع پذیر ہوگا جس کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کیا جا سکے گا۔
رپورٹ کے مطابق اگلے تین سپر مون 18 ستمبر، 17 اکتوبر اور 15 نومبر کو جلوہ افروز ہونگے۔
یاد رہے کہ بلیو مون کی وضاحت ماہرین نے کر دی ہے کہ ایک ہی موسم میں چار بار مکمل مہتاب کا ظہور ہو جائے تو بلیو مون کہلاتا ہے۔
19 اگست کا سپر بلیو مون اس سیزن کا تیسرا بلیو مون ہے، بلیو مون بہت ہی نایاب نظارہ ہوتا ہے جو دو سے تین سال کے عرصے کے دوران ظہور پذیر ہوتے ہیں۔
اس حوالے سے ناسا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج کے سپر مون کے بعد اگلا سپر بلیو مون جنوری 2037 تک نظر نہیں آئے گا۔
یاد رہے کہ رواں سال کا پہلا سپر بلیو مون آج ہوگا، اس دوران پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس کا نظارہ کرنا ممکن ہے۔
Load/Hide Comments