صوبائی آوٹ بریک اینڈ ریسپانس کمیٹی

منکی پاکس: صوبائی آوٹ بریک اینڈ ریسپانس کمیٹی کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک: صوبے میں کورونا کے بعد ایک اور وبا پھوٹ پڑی، منکی پاکس کے پیش نظر صوبائی آوٹ بریک اینڈ ریسپانس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبے میں منکی پاکس کے پیش نظر صوبائی آوٹ بریک اینڈ ریسپانس کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔
اجلاس میں وائرس کے پھیلاو کو محدود رکھنے، سکریننگ، آئسولیشن و دیگر طبی و انتظامی امور کا جائزہ لیا جائیگا، اس کے ساتھ ساتھ اس سے بچاو کیلئے بھی تجاویز پیش کی گئیں۔
پراونشل آوٹ بریک کمیٹی میں محکمہ صحت کے اعلی حکام سمیت ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس بھی شرکت کریں گے۔
پراونشل آوٹ بریک کمیٹی کا مقصد وبا کا سدباب اور پریونٹیو میئرز کو یقینی بنانا ہے۔ یہ کمیٹیاں ضلعی سطح پر بھی بنائی گئی ہیں جو کہ ہر ماہ ضلع میں وباوں کے تدارک سے متعلق میٹنگز کا انعقاد کرتی ہے۔
یاد رہے کہ منکی پاکس کے پیش نظر اہم اقدامات کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے اجلاس طلب کرلیا ہے تاکہ اس وباء سے ماہرانہ انداز سے نمٹا جائے. پراونشل آوٹ بریک کمیٹی میں محکمہ صحت کے اعلی حکام سمیت ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں چنگ چی رکشہ پرفائرنگ ،باپ تین بیٹوں سمیت قتل