کرنٹ لگنے سے دو بچے

مردان میں کرنٹ لگنے سے دو بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں کرنٹ لگنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ مردان کے علاقہ بغدادہ فقیر بنڑ اور گوجر گڑھی نوراخیل میں پیش آیا۔
دو الگ الگ کرنٹ لگنے کے واقعات میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بغدادہ فقیر بنڑ میں کھیل کود کے دوران بجلی بورڈ میں ننگی تار ڈالنے سے کرنٹ لگنے کا واقعہ رونما ہوا۔
اس دوران کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 8 سالہ محمد علی جاں بحق ہو گیا، واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔
دوسری طرف گوجر گڑھی نوراخیل میں گھر کے اندر ائیر کولر سے کرنٹ لگنے سے 5 سالہ عریبہ جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے بچی کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کر دی۔
یاد رہے کہ مردان میں کرنٹ لگنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئےم الگ الگ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کی اپیل منظور،سپریم کورٹ نے نیب ترامیم بحال کر دیں