کاٹلنگ میں ٹریفک حادثہ

کاٹلنگ میں ٹریفک حادثہ کے دوران 4 طلباء زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں ٹریفک حادثہ کے دوران 4 طلباء زخمی ہو گئے، واقعہ کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ یہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس میں ایک اور گاڑی کھاٸی میں گر گئی۔
واقعات کے مطابق کاٹلنگ میں متہ پل کے قریب نجی سکول وین بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 4 طلباء زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو1122 ٹیم نے زخمیوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ منتقل کر دیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونیوالی سکول وین میں 19 طلبہ سوار تھے۔
ریسکیو1122 ڈیزاسٹر اینڈ ریسکیو ٹیم نے امداد فراہم کرتے ہوئے وین کو نہر سے نکال دیا۔
یاد رہے کہ کاٹلنگ میں ٹریفک حادثہ کے دوران 4 طلباء زخمی ہو گئے، واقعہ کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ یہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس میں ایک اور گاڑی کھاٸی میں گر گئی۔ اس حادثے کا شکار ہونیوالی نجی سکول وین میں 19 بچے سوار تھے جن میں 4 بچے زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا