ویب ڈیسک: پشاور میں لوڈشیڈنگ عروج پر، ٹرپنگ سے برقی آلات جل کر ناکارہ ہو گئے، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جانے لگاہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی ہے، بار بار ٹرپنگ سے برقی آلات جل کر ناکارہ ہو گئے۔
سٹی گریڈ سٹیشن پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ برقیات خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں جبکہ صبح 8 بجے سے جاری بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح 8 بجے سے 5 منٹ کے لئے بجلی آتی ہے اور پھر لمبی رخصت پر چلی جاتی ہے۔
غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے بار بار آنے جانے کی وجہ سے متعدد گھروں کے برقی آلات جل گئے۔
سکندر ٹاون اور گردونواح میں صبح سے اوسطاً پانچ سکینڈ آنے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے بجلی غائب رہتی ہے، صبح سے جاری اس بجلی کی آنکھ مچولی سے گھروں سمیت کاروباری اور دفاتر میںروزمرہ معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پشاور میں بجلی کی ٹرپنگ سے برقی آلات جل کر ناکارہ ہو گئے، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جانے لگاہے۔
Load/Hide Comments