ہراسانی کی شکایت

پشاور:بے نظیربھٹو یونیورسٹی کی خاتون لیب اسسٹنٹ نے ہراسانی کی شکایت کردی

ویب ڈیسک: بے نظیربھٹوشہید یونیورسٹی میں خاتون لیب اسسٹنٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی کے خلاف ہراسانی کی شکایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کی بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں خاتون لیب اسسٹنٹ کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ پیش آیا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی کے خلاف تحریری درخواست دے دی گئی ہے ۔
اس سلسلے میں خاتون لیب اسسٹنٹ کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو تحریری شکایت بھجوا دی گئی ۔
تحریری شکایت میں کہا گیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی ہراساں کررہے ہیں ۔
خاتون لیب اسسٹنٹ کی شکایت پر واقعے کی تحقیقات کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے کمیٹی قائم کردی۔
ادھر یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق 3 رکنی کمیٹی معاملے کی انکوائری کررہی ہے۔
انکوائری کے نتائج کے سامنے آنے کے بعد ہی یونیورسٹی ایکٹ اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبر میں پولیس کی کارروائی ،12کروڑ مالیت کی ہیروئن پکڑ لی