آرٹیکل6لگا کر دیکھ لے

حکومت آرٹیکل6لگا کر دیکھ لے میں یہیں ہوں ،عارف علوی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت آرٹیکل6لگا کر دیکھ لے، میں یہیں ہوں اور رہوں گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ سپریم کمانڈر تھے جنرل فیض پر بہت سے الزامات لگے جس پر عارف علوی نے کہا کہ بعد میں بہت کچھ ہوتا رہا، میرے نوٹس میں بہت کچھ تھا، جو اب ہوگا وہ اچھا ہوگا۔
جنرل باجوہ کے کورٹ مارشل ہونے سے متعلق سوال پر سابق صدر عارف علوی نے جواب دیا کہ مجھے پتہ نہیں یہ عمران خان سے پوچھیں،ان شا اللہ عمران خان جلد باہر آئیں گے۔
سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ یہ 1500کیسز چلا چکے ہیں اور مزید بھی کیس بنا دیں، یہ کوشش کر لیں مجھے بھی موقع ملے گا۔
اس موقع پر صحافی نے پوچھا کہ آپ نے جس انداز سے اسمبلی تحلیل کی اس پر آرٹیکل 6 لگانے کا کہا جا رہا ہے؟ اس پر عارف علوی نے کہا کہ آرٹیکل 6 اگر لگانا چاہیں تو کوشش کرلیں اور اپنی خوشی بھی پوری کر لیں، یہ 1500 کیسز چلا چکے ہیں مزید بھی کیس بنا دیں یہ کوشش کرلیں مجھے بھی موقع ملے گا۔
عارف علوی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے تیار ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا ہے کہ میں زندہ بھی اسی ملک میں ہوں اور پاکستان میں ہی رہوں گا، آرٹیکل 6 کیا ہے زندگی اور موت کی جنگ، میں بھی یہیں ہوں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیشہ سے آڈیو لیک کے خلاف رہا ہوں، میری پرائیوٹ گفتگو کسی کو سننے کا حق نہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق سوال پر عارف علوی نے جواب دیا کہ انشا اللہ وہ جلد باہر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  عدالتی نظام درست کرنے کیلئے ملک میں آئینی عدالت ناگزیر ہے: بلاول