ویب ڈیسک: کرک میں گیس کی عدم دستیابی کے خلاف بانڈہ کی خواتین سراپا احتجاج ،جی ٹی روڈ کو بلاک کردیا ۔
پیداواری علاقہ کے باوجود مقامی افراد گیس جیسی بنیادی اور اہم سہولت سے محروم ہے جس کے باعث خواتین کے منصور گڑھ کے مقام پر جی ٹی روڈ کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا ۔
احتجاجی خواتین کی جانب تیل وگیس پلانٹ کو جانے والی گاڑیوں کی آمد رفت بھی معطل کردی گئی۔
واضح رہے کہ تحصیل بانڈہ داؤد شاہ سب سے زیادہ تیل وگیس پیدا کرنے والا تحصیل ہے۔
Load/Hide Comments