ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب کی مدد کے لئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور عذرا پیچوہو کو بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔
جناح ہسپتال کراچی میں دو جدید وارڈز اور سائبر نائف کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں عوام کی خدمت کررہی ہے، ہم دعوے نہیں کرتے بلکہ کام بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگلی بار جب وزیراعظم یہاں آئیں تو انہیں جناح ہسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ کا دورہ کرائیں گے، ہم لاہور میں ایسے ہسپتال بنانے کے لیے تیار ہیں جہاں لوگوں کو مفت علاج ملے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہترین ہسپتال سندھ میں موجود ہیں، کوئی بھی میڈیا ہو پاکستان کے خلاف منفی خبریں شائع کرتا ہے، صوبے کے تین بڑے ہسپتال صوبے میں گڈ گورننس کا ثبوت ہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم دعوے نہیں کرتے بلکہ کام بھی کرتے ہیں، پورے پاکستان میں سائبر نائف سرجری کی ایک ہی مشین ہے جو جناح ہسپتال میں ہے، دنیا بھر میں یہ مہنگا ترین علاج ہے ایک ٹریٹمنٹ پر ایک لاکھ ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔
پیشنٹ ایڈ فاونڈیشن اور سندھ حکومت نے مل کر آج تیسری سائبر نائف سرجری مشین متعارف کرائی ہے جوکہ مفت علاج ہے پاکستان کے شہریوں کے لیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مفت علاج پورے پاکستان نہیں بلکہ پورے دنیا میں ایسا نہیں ہوتا کہ کینسر یہ علاج مفت ہو، دنیا بھر کے ادارے اب ہمارے جے پی ایم سی کے ڈاکٹر طارق محمود کو ریکگنائز کرنے جارہے ہیں، اب اس ڈپارٹمنٹ کو کینسر کے علاج میں دنیا کے ٹاپ ٹین اداروں میں شامل کیا گیا ہے۔
بلاول نے کہا کہ تمام صوبوں میں پیٹ اسکین بھی پیسوں کے عوض ہے جبکہ یہاں یہ بھی مفت ہے، جے پی ایم سی کے صرف کینسر کے شعبے میں دنیا کے پندرہ ممالک اور پاکستان کے 167 شہروں سے لوگ علاج کرانے آتے ہیں۔
انہوں نے وزیراعلی سے کہا کہ اگلی بار جب وزیراعظم یہاں آئیں تو انہیں جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ کا دورہ کرائیں، پھر ہم ان سے درخواست کریں گے کہ صوبہ پنجاب میں ہم ایسے ہسپتال بنانے کے لیے تیار ہیں ۔
Load/Hide Comments