عدم اعتماد کی تردید

عاطف خان نے علی امین گنڈاپور کیخلاف عدم اعتماد کی تردید کردی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف عدم اعتماد سے متعلق خبروں کی تردید کردی ۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنماء عاطف خان نے کہا ہے کہ میں اور جنید اکبر قومی اسمبلی کے رکن ہیں ہم وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتمادکا حصہ کیوں بنیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا بطور وزیراعلیٰ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی چوائس ہیں جب تک عمران خان چاہیں گے علی امین گنڈا پور ہی وزیراعلیٰ رہیں گے ۔
رکن قومی اسمبلی عاطف خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے اعتراضات سامنے رکھیں گے ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات