ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اگست کا کلینڈرجاری کردیا ہے تاہم پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔
دستاویزات کے مطابق 28اگست کوآئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس شیڈول ہے جس میں گنی بساکا ایجنڈا شامل ہے، ایگزیکٹو بورڈ گنی بسا کے چھٹے جائزہ کی منظوری دیگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اسپیشل اجلاس بھی بلایا جاسکتا ہے جبکہ ابھی رواں ماہ(اگست)کے اختتام میں بھی ابھی دس روز سے زائد باقی ہیں۔
پاکستان کو بھی رواں ماہ نئے قرض پروگرام کی منظوری کی توقع ہے اور وفاقی وزیر خزانہ بھی رواں ماہ منظوری کی توقع ظاہر کر چکے ہیں تاہم آئی ایم ایف کے کیلینڈر میں پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شیڈول سے ہٹ کربھی ایجنڈا شامل کیاجاسکتا ہے۔
Load/Hide Comments