ویب ڈیسک: خانپور ڈیم سے ملحقہ ندی ہرومیں ایک ہی خاندان کے 10افراد ڈوب گئے جن میں نوجوان لڑکی جان بحق جبکہ دیگر کو بچا لیا گیا ۔
گڑھی حبیب اللہ سے تعلق رکھنے والے خاندان کے افراد ندی میں نہا رہے تھے کہ ترناوہ پل کے مقام پر ڈوب گئے جن میں مرد خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 خانپور کی ریسکیو ٹیم اور مقامی غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ڈوبنے والے دیگر مرد خواتین اور بچوں کو بچا لیا۔
جاں بحق ہونے ولے لڑکی کی شناخت 15سالہ مسکان بی بی کے نام سے ہوئی جس کا تعلق خانہ بدوش خاندان سے بتایا جاتا ہے ۔
ریسکیو ٹیم نے لاش اور دیگر افراد کو ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کر دیا۔
خانپور پولیس نے لاش ابتدائی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی ۔
Load/Hide Comments